کراچی گالف چیمپئن شپ کا افتتاح، ایک کروڑ 41 لاکھ انعامی رقم مقرر
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈر کراچی اور کراچی گالف کلب کے صدر وائس ایڈمرل فیصل عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
چیمپئن شپ میں ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی ریکارڈ انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ہول ان ون پر لگژری کار انعام میں دی جائے گی، مقابلوں میں ملک بھر سے معروف گالفرز شرکت کر رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں پروفیشنلز، سینئر امیچرز، جونیئر امیچرز، لیڈیز امیچرز، ویٹرنز اور پرو امیچرز کیٹیگریز شامل ہیں۔ 72 ہولز پر مشتمل پروفیشنل، امیچر اور سینئر امیچر ایونٹس 12 سے 16 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
.jpg)
اختتامی تقریب 15 نومبر کو ہوگی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف مہمان خصوصی ہوں گے۔
اس موقع پر وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے کھیلوں کو تقویت دینے میں قومی ذمہ داری ادا کی ہے اور آئندہ بھی کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments