امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی غیر قانونی کارروائیاں بند کرے اور جنگ میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی، ممکنہ خطرات کے خدشے پر طاقت کا استعمال جائز نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...