مسلح افراد کی گھر میں گھس کرفائرنگ: ذہنی معذور بھائی جاں بحق، بہن شدید زخمی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ذہنی معذوربھائی قتل، بہن شدید زخمی ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے محلہ ولایتیاں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ذہنی معذور بہن بھائی پر گولیاں برسا دی جس سے راشد موقع پر دم توڑ گیا۔
دوسری جانب واقعہ میں عابدہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس بھی واقعہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مزید برآں تفتیشی حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ، مختلف زوایوں نے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments