پاکستانی پہلوان انعام بٹ پانچویں بار ورلڈ بیچ ریسلنگ کے چیمپئن بن گئے

کھیل

کیٹرینی:(دنیا نیوز) پاکستانی پہلوان انعام بٹ پانچویں بار ورلڈ بیچ ریسلنگ کے چیمپئن بن گئے۔

یونان کے شہر کیٹرینی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ پہلوان نے آج اپنے پانچویں اور فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو 2-3 کے سخت ترین مقابلے سے شکست دے دی۔

انعام بٹ اب فائنل جیت کر پانچویں دفعہ ورلڈ چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے سیمی فائنل میں یوکرائن کے حریف کو 1-3 سے ہرایا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں