افغان ویمن فٹبالرز اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

کھیل

لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان کی ویمن فٹبالرز اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے، دستے میں شامل افراد نے تعاون کرنے پر پاکستان حکومت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا81رکنی دستہ اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ طورخم بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گیا۔ فٹبال ہاﺅس پہنچنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداروں اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے دستے کا استقبال کیا۔

پی ایف ایف کے نائب صدر نوید حیدر کا کہنا تھا کہ افغانی دستے کو آرام دے اور بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔دستے میں شامل افراد نے پاکستان پہچنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے ۔

حکومت پاکستان نے 115افغانی افراد کو تیس دن کے لئے ویزے جاری کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 81افراد کا دستہ پاکستان پہنچا ہے جبکہ باقی افراد آئندہ چند روز میں پاکستان آئیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں