نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:کینال روڈپرٹریفک روانی سست روی کاشکار
  • بریکنگ :- جیل روڈسےمال روڈتک ٹریفک بری طرح متاثر،گاڑیوں کی قطاریں
  • بریکنگ :- گڑھی شاہو،دھرم پورہ ،زمان پارک ،مال روڈپرٹریفک جام
  • بریکنگ :- لاہور:جیل روڈ،مولاناظفرعلی روڈ پربھی ٹریفک جام
  • بریکنگ :- لاہور:مغلپورہ جانےوالی ٹریفک بھی شدیدمتاثر
Coronavirus Updates

اویس اللہ نے گیگ نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کھیل

لاہور:(دنیا نیوز)اویس اللہ نے گیگ نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں پر نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 2021 کا انعقاد کیا گیا جس کے فیصلہ کن معرکے میں ورلڈ چیمپئن بابر مسیح کو 6-4 سے شکست ہوئی اور اویس اللہ نے ٹائٹل اپنے نام کرکے 2لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔

اس موقع پر صدر سنوکر اکیڈمیز اینڈ کلب ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر فیصل اکرم، نائب صدر عمران نوشاہی سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل دیکھا۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں ملک کے ٹاپ 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ فائنل راؤنڈ میں بابر مسیح اور اویس اللہ کے درمیان کانٹے کا جوڑ پڑا جس کو اویس اللہ نے 6-4 سے جیت لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے حکومت کی عدم توجہ پر شکوہ کیا اور کہا کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے باوجود حکومت حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس پر دکھ ہوتا ہے، اگر حکومت ساتھ دے تو کھلاڑی پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہرائیں جبکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں