پریذیڈنٹ گالف فیڈریشن کیڈیز چیمپئن شپ تیمور خان نے جیت لی

کھیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ کی پہلی کیڈیز گالف چیمپئن شپ بحریہ ٹائون گارڈن سٹی گالف کلب میں اختتام پذیر ہو گئی، صدر پاکستان گالف فیڈریشن جنرل (ر) ہلال حسین نے کھلاڑیوں میں پندرہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خصوصی (ڈس ایبل ) کیڈی کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا، تقریب کے اختتام پر وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون ائیر کموڈور محمد الیاس نے سپانسرز اور چئیرمین بحریہ ٹائون کا خصوصا سہ شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں