نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پشاور:حالیہ بارشوں اوربرفباری سےمختلف حادثات کی رپورٹ
  • بریکنگ :- مختلف حادثات میں 7 افرادجاں بحق،16 زخمی،پی ڈی ایم اے
Coronavirus Updates

پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی

کھیل

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی جس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کھیل کی عالمی تنظیم پر ’’اسپورٹس کو سیاست زدہ ‘‘ کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

چین کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جس پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مطالبے کے ساتھ ہی چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کر دیے۔

چین اور ہانگ کانگ نےشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پینگ شوئی کے معاملے پر ڈبلیو ٹی او اسپورٹس کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں