کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

پنٹا کانا : ( ویب ڈیسک ) پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن ( پی جی اے ) ٹور کے زیر اہتمام کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ ڈومینیکن ریپبلک کے قصبہ پنٹا کانا میں شروع ہوگیا جس میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

پی جی اے ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جارہا ہے جس میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر چاڈ رمی اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے لئے 38 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 23 مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 26 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

واضح رہے کہ کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2016 میں کھیلا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں