انٹرنیشنل فرینڈلی میچ : مراکش نے برازیل کو 1-2 سے شکست دیدی

مراکش: (ویب ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیم مراکش نے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں بھی برازیل کو شکست دے دی ۔

ہوم گراؤنڈ پر مراکش کے کھلاڑی شروع ہی سے چھائے رہے، کھیل کے  29ویں منٹ میں سفیان نے پہلا گول داغا، پہلے ہاف کے اختتام تک مراکش کی برتری قائم رہی۔

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا، برازیل کے کیسمیرو نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 79 ویں منٹ میں عبدالحامد صابری نے مراکش کو دوبارہ برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

مراکش نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، سٹیڈیم میں 65ہزار سے زائد شائقین میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں