ارجنٹینا کے گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گول کیپر نے ایک لیگ میچ میں ممکنہ طور پر طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

چلی کی لیگ ٹیم میں شامل گول کیپر لینارڈو ریکویانا نے گزشتہ دنوں مخالف ٹیم کے خلاف میچ کے 77 ویں منٹ میں ایک گول کک ماری جو بظاہر عام سی تھی، مگر مخالف ٹیم کے گول کیپر برائن کورٹس اس وقت پنالٹی ایریا سے باہر کھڑے تھے اور بال اچھل کر ان کے سر کے اوپر سے گزر کر گول میں چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گول 101 میٹر کے فاصلے سے کیا گیا ،اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں یہ ریکارڈ 96.01 میٹر سے کیے گئے گول کے نام ہے جو 2021 میں برطانیہ میں ایک کھلاڑی ٹام کنگ نے بنایا تھا۔

لینارڈو ریکویانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے کلب منیجر سے کہا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کریں اور ابھی ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فاصلے کی تصدیق کیسے کی جائے۔

گول کیپر کا کہنا تھا کہ وہ گیند کو پیچھے کھڑے 2 کھلاڑیوں کو دینا چاہتے تھے مگر وہ مخالف گول کیپر کو پیچھے چھوڑ کو گول پوسٹ میں چلی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں