ری ہیب پروگرام جاری ، پہلے سے بہتر ہوں : ارشد ندیم

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے 26 سالہ ایتھلیٹ اور اولمپین جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ان کا ری ہیب پروگرام جاری ہے اور وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران 26 سالہ ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ری ہیب مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دوں گا، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میری کہنی اور گھٹنے کا مسئلہ پرانا چلا آ رہا تھا لیکن میں ایونٹس میں حصہ لیتا رہا جس کے باعث مجھے مشکل پیش آ رہی تھی، اب میرے پاس وقت تھا تو میں نے سرجری کرائی جس کے بعد بہتر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ری ہیب پاکستان میں ہی جاری ہے، یہاں مسئلہ تو ہے کیونکہ ورلڈ لیول کی سہولیات نہیں لیکن پھر بھی شکر ہے کہ سب اچھا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں