انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) کے مقابلے یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گے، لیگ میں آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ای پی ایل میں یکم اپریل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بورن ماؤتھ کا مقابلہ فلہم کی ٹیم سے وائٹلٹی سٹیڈیم، بورنموتھ میں ہوگا، دوسرا میچ آرسنل اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

یکم اپریل کو کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی، چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور لیسٹرسٹی کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن کھیلا جائے گا۔

پانچواں میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائرکے مقام پر مد مقابل ہوں گی جبکہ چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں ساتویں میچ میں سٹامفورڈ برج، لندن میں نبردآزما ہوں گی۔

لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں