رومن رینز نے ریسلنگ کی دنیا میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پینساکولا: (ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقبول ترین ریسلر رومن رینز نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رومن رینز نے ایسا اعزاز حاصل کیا جو دی راک، جان سینا، اسٹون کولڈ، بروک لیسنر، ٹرپل ایچ اور انڈر ٹیکر جیسے ریسلرز بھی اپنے نام نہیں کر سکے۔

30 اگست 2020 کو رومن رینز نے برئے وائٹ کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

اس کے بعد سے انہوں نے 28 بار اپنی چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد دن تک چیمپئن رہنے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں اور لگتا ہے کہ یہ ریکارڈ طویل عرصے تک کوئی اور ریسلر توڑ نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں محض 4 ریسلرز ایک ہزار سے زائد دنوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے پاس برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے مگر ایسا آخری بار 1980 کی دہائی میں ہوا تھا۔

Bruno Sammartino نے ایسا 2 بار کیا اور پہلی بار وہ 2803 دن تک چیمپئن رہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک چیمپئن رہنے کا ریکارڈ ہے،ان کے بعد Bob Backlund، ہلک ہوگن اور پیڈرو مورالز بھی ایک ہزار سے زائد دن تک چیمپئن رہے۔

ہلک ہوگن رومن رینز سے پہلے آخری ریسلر تھے جو جنوری 1984 سے فروری 1988 (1474 دن) تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے، اگر رومن رینز مزید 28 دن تک چیمپئن رہتے ہیں تو وہ Bob Backlund کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ طویل عرصے تک چیمپئن رہنے والے 5 ویں ریسلر بن جائیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں