فرنچ اوپن : زیوریف اور دمتروف پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس : ( ویب ڈیسک ) جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف اور بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں الیگزینڈر زیوریف نے امریکی ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو کو 6-3 ، 6-7 ، 1-6 اور 5-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں گریگور دمتروف نے جرمن کھلاڑی ڈینیل الٹمائر کو 4-6 ، 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پیرس میں جاری ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں