سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

سنگاپور: (ویب ڈیسک ) بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا تیرہواں ایڈیشن آج سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔

چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

چیمپئن شپ میں مینزسنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز ،ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلے ہوں گے جبکہ چیمپئن شپ 6 جون سے سنگاپور کے انڈور سٹیڈیم میں شروع ہوکر 11 جون کو اختتام پذیرہوگی۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں انڈونیشیا کے انتھونی سینیسوکا گنٹنگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

چیمپئن شپ بی ڈبلیوایف ورلڈ ٹور کا تیرھواں ایڈیشن ہے ، چیمپئن شپ کے لئے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں