ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 10 جون سے ہوگا

لاہور : ( ویب ڈیسک ) ایشین یوتھ نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 10 جون سے کوریا میں ہوگا۔

چیمپئن شپ میں 11ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 9 رکنی قومی ٹیم کااعلان کر دیا ہے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے 9 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حامنہ ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیا گل، زینب شجاعت،ارشیہ،ایمن محمود، الویرا کاشف، زینب راحیل، مقدس فاطمہ اور ماہین علیم شامل ہیں۔

پاکستان اپنے گروپ کا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا، دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 11 جون کو، تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 12 جون کو، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں