ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، قومی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی

سیئول: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئی ہے۔

قومی گرلز نیٹ بال ٹیم کی قیادت حامنہ کر رہی ہے، ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 10 سے 17 جون تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں