نواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

پیرس : (ویب دیسک ) سربیا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 3 نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر 1 ہسپانوی  کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز کو 3-6 ، 7-5 ، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔

فرنچ اوپن فائنل میں جوکووچ کا سامنا ناروے کے کیسپر رود سے اتوار کے روز ہوگا ، اگر جوکووچ یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت جائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں