19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ہینگزو: (ویب ڈیسک) پاکستان نے والی بال ٹورنامنٹ میں منگولیا کو شکست دیکر 19 ویں ایشین گیمز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

چین کے شہر ہینگزو میں ایشین گمیز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پول ڈی کے میچ میں منگولیا کو 0-3سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلا گیم 17 -25 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 19 -25 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے گیم میں 20- 25 سے کامیابی اپنے نام کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں