ایشین گیمز: خواتین شوٹنگ مقابلے، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں میڈل حاصل کیا، کشمالہ کا سکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں