پیرا لمپکس: مریم نواز کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے (ڈسکس تھرو) گولہ پھینکنے میں اعلیٰ کارکردگی پر حیدر علی کو شاباش دی۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدر علی کی پیرالمپکس میں کامیابی نشان منزل ہے، منزل حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کریں، حیدر علی جیسے ایتھلیٹ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔