پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات اور کھیلوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے سپورٹس حکام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم سپورٹس مین سپرٹ، دوستی اور پاکستان و سری لنکا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سپورٹس حکام کے کردار کو بھی قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے کھیلوں کے شعبے میں دوستانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدرِ سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدرِ سری لنکا نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ صورتِ حال کو دوستانہ اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں