بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما ہسپتال میں داخل

ممبئی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے ابھیشیک شرما کو معدے میں تکلیف کے باعث دہلی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا جس کے بعد کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو بخار ہونے کی وجہ سے ڈرپس بھی لگائی گئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں