صاحبزادہ فرحان کی سنچری، پاکستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف
کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 118 رنز پر گر گئی، صائم ایوب 14، سلمان آغا 38، خواجہ نافع 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے ورلڈکپ کا ہر میچ اہم ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور ابرارکو آرام دیا گیا، اس کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وکٹ پر دو میچ کھیل چکے ہیں، آج کے میچ کیلئے مکمل تیار ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکی ہے جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے، پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی کیلئے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی بصورت دیگر گھر واپس آنا پڑے گا۔
تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پاکستان ٹیم کو ملے گا اور ایک پوائنٹ کے فرق سے پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی مل جائے گی۔