شہرِ قائد میں شدید گرمی کے باعث 54 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ ملتوی
کراچی:(دنیا نیوز) 54 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ ملتوی کر دی گئی۔
چیمپین شپ اب اکتوبر، نومبر میں کراچی میں ہی ہو گی،چیمپین شپ گرم موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔
خیال رہے ایونٹ14 سے 17 مئی تک کراچی میں شیڈول تھا دوسری جانب قومی فیڈریشن نے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ این ای ڈی سپورٹس کمپلیکس پر چار روزہ چیمپئن شپ کے50 ایونٹس میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 25 جبکہ دو مخلوط مقابلوں میں ملک بھر سے 500 ایتھلیٹس اور 300 آفیشلز کی شرکت متوقع تھی۔