ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے 2 کھلاڑی آؤٹ، 66 رنز کی برتری
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شیر بنگلا سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز ہوگیا جہاں بنگلا دیشی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز کی برتری سے اننگز آگے بڑھا رہی ہے۔
بنگلا دیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں 413 رنز سکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس سے بنگلادیش کو 27 رنز کی برتری حاصل تھی۔
گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن میزبان ٹیم دن کے 1 اختتام تک 7 رنز بنا چکی تھی۔ آج دن کے آغاز پر محمود الحسن جوائے 10 اور نجم الحسن شنٹو 8 پر موجود ہیں۔
بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان نجم الحسن شنٹو 101 رنز بنا کر نماں بیٹر رہے جبکہ مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی ، نعمان علی نے ایک، ایک شکار کئے۔
پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 413 کے جواب میں 386 رنز بنا سکی، ڈیبیو کرنے والے اذان اویس نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے ڈیبیوٹنٹ عبد اللہ فضل نے 60 رنز بنائے۔
اذان اوویس اور عبداللہ فضل نے ڈیبیو پر دوسری وکٹ کیلئے 104 رنز کی شراکت بنائی جو ڈیبیو پر سنچری شراکت بنانے والی تیسری پاکستانی جوڑی بن گئی۔
پاکستان کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں ڈیبیو کرنے والے پلیئر کی سنچری شراکت ہوئی۔
خالد عباداللہ، عبدالقادر نے 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف 249 رنز بنائے تھے اس کے بعد محمد حفیظ، یاسر حمید نے 2003 میں بنگلادیش کے خلاف 134 رنز جوڑے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیوٹنٹ کھلاڑیوں کے درمیان 14 ویں مرتبہ سنچری شراکت بنی ہے۔قو می ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں امام الحق نے 45 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے بالترتیب 58 اور 59 رنز بنائے۔