کراچی: خفیہ اطلاعات پر رینجرز کا چھاپہ، 5ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) مجاہد کالونی ناظم آباد میں خفیہ اطلاعات پر رینجرز نے چھاپہ مارتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان سے موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان شادی ہالوں اور شاپنگ مالز کے باہر ریڑھی فروش بن کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان غیر محفوظ موٹرسائیکلیں اور پرزہ جات چوری کرکے فروخت کرتے تھے علاوہ ازیں گرفتار ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ترجمان رینجرز سندھ نے بتایا کہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں