ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی، جس کے بعد انہیں تہران کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس محمدی کی اپنی میڈیکل ٹیم ہسپتال میں انکا علاج کرے گی، یاد رہے کہ پچھلے ہفتے نرگس محمدی کو سینے، کمر اور بازوؤں میں شدید درد کی شکایت رہی تھی۔
انکے وکلا نے بتایا کہ مارچ کے آخر میں نرگس محمدی کو دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، جب وکلا نےملاقات کی تو وہ انتہائی کمزور، زرد چہرہ اور چلنے کے لیے مدد کی محتاج تھیں۔
ایران کی معروف انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کوسال 2023 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا، یہ اعزاز انہیں ایران میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد، سزائے موت کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے اور انسانی آزادیوں کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا۔