چلی کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چلی کے ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 02:34 پر ریکارڈ کیا گیا۔
ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر جنوبی عرض البلد 37.70 ڈگری اور مغربی طول البلد 73.19 ڈگری پر واقع تھا۔
تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔