پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

بورڈ اعلامیہ کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، فرسٹ کلاس ٹکٹ 300، پریمیئم 400 اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی میچ کیلئے وی آئی پی گیلری ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

لاہور میں اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1000 روپے اور جناح اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارپوریٹ اور ہاسپیٹیلٹی نشستوں کیلئے پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ پی سی بی کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں