انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
کاکامیگاہارا: (دنیا نیوز) جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم بھارتی ٹیم اہم مواقع سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی اور مقررہ وقت کے اختتام پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان کا فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔