قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو بورڈ میں اہم ذمےداریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان اور کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے اور انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کاحصہ بھی بنائےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمےداری دیے جانے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے البتہ سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمےداریاں بدستور جاری رکھیں گے۔