ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی۔

قومی سکواڈ آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ قبل ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...