پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔

سرکاری سکولوں میں ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے مقابلے کرائے جائیں گے، جبکہ والی بال، ایتھلیٹکس، شطرنج اور فٹبال بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کھیلوں کے مقابلے تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد کیے جائیں گے، جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے تحصیل، ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈی ای او کمیٹی کے کنوینر جبکہ متعلقہ ہیڈ ٹیچر سیکرٹری ہوں گے۔ ضلعی سطح پر متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کمیٹی کے کنوینر، ڈویژنل سطح پر ڈویژنل ڈائریکٹر جبکہ صوبائی سطح پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔

تمام کمیٹیاں ستمبر کے اختتام تک کھیلوں کی سرگرمیوں کا کیلنڈر جاری کریں گی۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...