پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا
ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملتان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان گرینز کو کامیابی کے لیے 341 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان گولڈ کی جانب سے سعد خان نے شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شامل حسین نے 111 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔ عبدالصمد نے 25 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026
پاکستان گرینز کی جانب سے شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سعد خان نے 67 رنز بنائے، عمیر یوسف 44 اور فخر زمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فہیم اشرف 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ، مبشر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان گولڈ نے شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments