سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کی تجویز

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کی تجویز دے دی۔

کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی سےعام آدمی متاثر ہو رہا ہے، حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں