اشد ضرورت تھی کہ سوموٹو معاملہ کو ریگولیٹ کیا جائے، نوید قمر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اشد ضرورت تھی کہ سوموٹو کے معاملہ کو ریگولیٹ کیا جائے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ سوموٹو کیسز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق بڑا ضروری تھا۔

نوید قمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 184(3) کے اختیار کو ریگولیٹ کرنا ضروری تھا، سوموٹو کیسز میں بینچ بنانے کا اختیار سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی کو ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں