پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کا احترام نہ کرنا قوم کی توہین ہے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا، قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا، پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے، تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی اس کا استحقاق ہے، جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کو اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں