شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر پاک بحریہ کا جہاز لطاکیہ پہنچ گیا

لطاکیہ: (دنیا نیوز) شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون لطاکیہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔

پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے، پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کر چکا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں