کوریج پر پابندی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کیس میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں پیشی کی کوریج پر عائد پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مصدقہ دستاویزات نہ ہونے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو آرڈر کی مصدقہ کاپیز منسلک کرنے اور اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر لگانے
کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ پیمرا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں