شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے شدید سیلاب کے دوران امداد اور سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم نے "روڈ ٹو مکہ" منصوبے میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران معاہدے سے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

سعودی نائب وزیر داخلہ نے مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں