ایف آئی اے نے اسلام آباد سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والوں کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد:(دنیا نیو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے اسلام آباد سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والوں کا سراغ لگا لیا، ایف آئی اے افسر کی مدعیت میں مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسفار چوری میں آئیسکو اہلکاروں اور افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات میں ٹھوس شواہد پر دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے نے جاپان روڈ پر واقع ایک ورکشاپ پر چھاپے کے دوران متعدد ٹرانسفارمر کے خالی کھوکھے اور بیٹریاں برآمد کر لیں، ورکشاپ سے ٹرانسفارمر آئل سمیت قیمتی اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں