سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

قبل ازیں پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں