انتخابی میدان میں جو بھی ہو پیپلز پارٹی مقابلہ کرے گی، مخدوم احمد محمود

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں جو بھی ہو پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے کبھی ذاتیات پر سیاست نہیں کی، پیپلز پارٹی ہمیشہ نظریاتی سیاست کرتی ہے، الیکشنز میں پیپلز پارٹی دوبارہ کم بیک کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کنگز پارٹی بنانے کی کہیں کوشش نہیں ہو رہی، گزشتہ کچھ برسوں میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا گیا، اب جمہوریت کو مضبوط ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، چودھری شجاعت کا حکومت کو مشورہ

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ سیاسی سپیس کھل کر سامنے آچکی ہے، قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کی 60 نشستیں ہیں، جنوبی پنجاب کا ووٹر ہمیں ووٹ دینا چاہتا ہے، انتخابات میں کامیابی کیلئے محنت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی طاقت ہے، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی بنی ہے، میرا نہیں خیال اس بار کوئی کنگ پارٹی بن پائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں