گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان، ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید اور پیر مظہر سعید بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، چیئرمین پاکستان آرٹس کونسل محمد احمد شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، مل کر چلنے پر اتفاق

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، آئی ٹی اور سیاحت کو فروغ دے کر موجودہ معاشی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، سندھ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی کلاسز شروع کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی میدان میں جو بھی ہو پیپلز پارٹی مقابلہ کرے گی، مخدوم احمد محمود

چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگرشعبوں میں موجود پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، گورنر سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات مثالی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں