وزیر خارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے

بغداد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کربلا اور نجف بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر شرجیل میمن، ناصر شاہ، ندیم افضل چن، مکیش چاؤلہ سمیت کئی دیگر رہنما پہلے ہی عراق پہنچ چکے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں