فتح جنگ.کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ جعفر گاؤں کے نزدیک پیش آیا جہاں مسافر ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں