بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی صابر شاکر اور صحافی معید پیرزادہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سینئر صحافی و اینکر پرسن صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے۔

اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ پر عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ کہیں بھی نظر آنے پر پولیس صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں