ظفروال: جواں سالہ لڑکی نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق

ظفروال: (دنیا نیوز) جواں سالہ لڑکی نالہ ڈیک میں مویشیوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال کے ںواحی گاؤں دیولی میں 16 سالہ لڑکی مویشیوں کو نہلانے کیلئے نالہ ڈیک میں لے کر گئی جہاں گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

جاں بحق لڑکی کی شناخت فاطمہ جاوید کے نام سے ہوئی، مقامی چرواہوں نے گہرے پانی سے لاش ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کردی، پولیس کے نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں